بھارتی سپریم کورٹ نے انیس سو ترانوے میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کے الزام میں بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کو پانچ سال کےلیے جیل بھجوانے کا حکم دے دیا
سنجے دت کو ممبئی حملوں کے الزام میں ماتحت عدالت نے چھ سال قید کی سزا سنائی تھی ،جس کو سپریم کورٹ نے کم کرکے پانچ سال کردیا ہے ،سنجے دت اٹھارہ ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں،اس لیے اب ساڑھے تین سال جیل میں گزاریں گے ،عدالت نے ممبئی حملوں کے ماسٹرمائنڈ یعقوب میمن کی سزائے موت برقرار رکھنے،جب کہ دس ملزموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنےکاحکم دیا