سکریپ فیکٹری میں کریکر پھٹنے سے 2 مزدور جھلس گئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سکریپ کی فیکٹری میں کریکر پھٹنے کے باعث دو مزدور بری طرح جھلس کر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ونیہ موڑ پر واقع اشفاق نامی شخص کی سکریپ دھلائی کی فیکٹری میں 35 سالہ عمران اور 28 سالہ حبیب کام کررہے تھے کہ اس دوران اچانک بھٹی کے اندر ڈالے گئے سکریپ میں زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں مزدور بری طرح جھلس گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔