لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) مناواں ٹریننگ سکول حملے کے ملزم ہجرت اللہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت کو ایس پی ہیڈکوارٹر نے استدعا کی کہ ہجرت اللہ بہت بڑا دہشت گرد ہے جس کو چھڑانے کیلئے بڑا حملہ ہوسکتا ہے لہٰذا جیل میں مقدمہ چلایا جائے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہجرت اللہ جتنا مرضی بڑا دہشت گرد ہو اسے ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔ فاضل جج مسعود ارشد نے ایس پی ہیڈکوارٹرز بابر بخت قریشی کو بھی 24 مارچ کو طلب کرتے ہوئے کہاکہ وہ پیش ہو کر بتائیں کہ انہوں نے جیل ٹرائل کی درخواست کس حیثیت میں دائر کی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024