بابائے قوم کی بے ادبی

21 مارچ 2009
مکرمی! بچوں کے کھیل کے طور پر پاکستانی کرنسی کو چھوٹے سائز پر چھاپ کر بابائے قوم حضرت قائد اعظمؒ محمد علی جناح کی بے ادبی اور توہین کی گئی کرنسی گلی محلوں میں پھینکی جاتی ہے گورنمنٹ سے گذارش ہے اس پر پابندی لگائی جائے اور چھاپنے والوں پر مقدمہ درج کرے تاکہ آئندہ کوئی جرات نہ کر سکے۔
شہباز احمد…مکان نمبر 543 جڑانوالہ
پیارا پاکستان
مکرمی! پاکستان ہمارا پیارا اور خوبصورت وطن ہے‘ یہ وطن بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا میری ہر پاکستانی سے اپیل ہے کہ پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کیلئے (یا حفیظ) کا ورد اٹھتے بیٹھے‘ چلتے پھرتے جاری رکھا جائے۔
عابدہ اقبال…ٹائون شپ لاہور
لنگر
مکرمی، حضرت سید نعیم قادری صاحب لارنس روڈ پر قیام پذیر ہیں آپ حضرت سید فاضل الدین بٹالویؒ کے خاندان کے چشمہ وچراغ ہیں‘ آپ وقت کے ولی اللہ ہیں‘ آپ نے حقیقت آشنائی کے طویل سیاحت وریاضت کی اور ہم عصر بزرگوں سے ملاقاتیں کیں مزارات پر حاضری دی اور روحانی فیض حاصل کیا۔ آپ فرماتے ہیں کہ ہم دونوں بھائی سید شمیم حسین قادری مرحوم اور نعیم قادری ایک کار میں سفر کر رہے تھے راستے میں ایک درویش ملے جو سفید لباس میں ملبوس تھے ہم دونوں بھائیوں نے کار روک کر ان سے دعا کیلئے استدعا کی اس درویش نے فرمایا تعجب ہے آپ فاضل الدین بٹالوی کی اولاد کو بھی دعا کی ضرورت ہے؟
حضرت سید شمیم حسین قادری فرماتے ہیں میں نے اپنی وراثت میں ملنے والی رقم اللہ کے اس فرمان کے تحت لنگر میں خرچ کر دی ارشاد خداوندی ہے ’’جو کوئی مجھے قرض حسنہ دے گا میں اس کو دین و دنیا میں بے حساب عطا فرمائوں گا‘‘
آپ نے اپنی رہائش گاہ پر عرصہ چالیس سال سے لنگر جاری کیا ہوا ہے جو ہر غریب امیر کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔ اپنی ساری پونجی لنگر میں خرچ کر دی اور اپنے آپ کو عرصہ چالیس سال سے اپنی رہائش گاہ تک محدود کر لیا۔ آپ اپنے حجرہ شریف سے صرف لنگر خانے تک تشریف لاتے ہیں آنے والے مہمانوں کی لنگر شریف سے تواضع کرتے ہیں اور ان کیلئے دعا فرماتے ہیں۔
راقم الحروف نے یہ کرامت دیکھی کہ جو کوئی حضرت کے لنگر میں حصہ لیتا ہے اس کی روزی فراخ ہو جاتی ہے۔
حضرت کی عمر اب اسی سال ہو گئی ہے لیکن عوام الناس ہر خاص وعام کی خدمت اور دعا کا سلسلہ جاری وساری ہے حضرت کاچالیس سال سے باہر نہ آنا اس کے باوجود لنگر شریف کا جاری رہنا ایک زندہ کرامت ہے۔ میری دعا ہے کہ حضرت کو اللہ تبارک وتعالیٰ عمر خضر عطا فرمائے اور آپ کا فیض اور لنگر یوں ہی جاری وساری رہے۔ آمین
سید مسعود عارف گیلانی چشتی نظامی لاہور03214276650

غیر ادبی و ادبی

ملک کی سیاسی و سماجی صورت حال سخت غیر ادبی ہے۔ وہ چاہے میاں صاحب کی عدلیہ ...