پاکستان کے اندر ڈرون حملے، دہشت گردی کے خلاف عمل کو کمزور کر دینگے: مسلم مبصرین

21 مارچ 2009 (15:18)
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) اسلامی ممالک کے مبصرین نے امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان میں ڈرون حملے کرنے کے تازہ منصوبے کے بارے میں شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان میں اس منصوبہ پر عملدرآمد سے نہ صرف ایک اسلامی ملک کو تباہی و بربادی اور بدحالی سے دوچار کر دیا جائے گا بلکہ ایک اور اسلامی ملک کے استحکام اور خودمختاری کو ختم کرنےکی ابتداء کر دی جائے گی۔ اسلامی ممالک کے ترجمان اور مبصر عبداللہ ابن سعود نے کہا کہ امریکہ کو اپنے اس فیصلہ اور دیگر پالیسیوں پر نظرثانی کرنا چاہئے۔ ان اقدامات سے عوام کے جذبات مشتعل ہوں گے اور حکومت کی قوت و اختیار اور اہلیت کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے کمزور کر دیں گے اور اس خطہ میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے اقدامات کو غیر موثر بنا دیں گے۔