پنجاب میں سابق وزراءکو دفاتر اور سرکاری مراعات استعمال کرنے سے روکدیا گیا

21 مارچ 2009 (11:55)
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں متعدد سابق صوبائی وزراءکی طرف سے اپنے دفاتر اور سرکاری مراعات استعمال کرنے کی اطلاعات پر تمام عملے کو وزراءکے دفاتر بند کرنے اور سرکاری مراعات کے استعمال پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ بعض سابق وزراءابھی تک سرکاری دفاتر استعمال کررہے ہیں اور ان میں اکثریت پیپلز پارٹی کے وزراءکی ہے جس کے بعد یہ ان وزراءکو سرکاری مراعات استعمال کرنے سے روکا گیا ہے۔