زرداری کی کمزور پوزیشن نے امریکہ کو پریشان کردیا: امریکی اخبار

21 مارچ 2009 (11:53)
نیویارک (چودھری افتخار) امریکہ نے پاکستان میں حالیہ احتجاج کے بعد صدر زرداری کی کمزور ہوتی ہوئی پوزیشن کے بارے میں دوررس اثرات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ نے اس مقصد کیلئے سی آئی اے کے سربراہ کو پاکستان کے دورے پر بھیجا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر پریشان ہیں کہ زرداری کے بعد کیا بنے گا کیونکہ وہ ڈرون حملوں کی خاموش حمایت کررہے ہیں۔ ہوسکتا ہے ان کے بعد آنیوالی قیادت اتنی کوآپریٹو نہ ہو۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ امریکہ کی اوّلین ترجیح یہی ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مصروف رکھا جائے۔