واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز) پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے جشن ولادت کے سلسلے میں کیپیٹل ہل واشنگٹن میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ امریکی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کانگریس کی رے برن بلڈنگ میں نعت خوانی اور تلاوت قرآن پاک کے بعد درود و سلام کی ایک محفل منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماءنے مسلمانان عالم پر زور دیا کہ موجودہ دور میں انتہائی ضروری ہے کہ مسلمان پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات پر مکمل عملدرآمد کریں کیونکہ دنیا میں پائیدار امن قائم کرنے کا یہی ایک واحد راستہ ہے۔ علماءکرام کا کہنا تھا کہ اسلام نے مذہبی رواداری اور دوسری کمیونٹیز کے ساتھ مل جل کر رہنے کا تصور دیا ہے اور آج کی دنیا میں اسی پر عمل کرکے معاملات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38