جوہانسبرگ کے نزدیکی علاقے میں اپنے ذخیرے میں چونتیس سالہ کیون رچرڈنے گیارہ سال قبل شیرکے دوبچے رکھے ۔ وہ ان بچوں کے ساتھ روزانہ کچھ دیر رہتا تھا۔ اس وقت اسے اندازہ نہیں تھا کہ مستقبل میں اس کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔ اس نے بتایا کہ وہ دوشیر اب جوان ہیں جن کے علاوہ اس کے ذاتی ذخیرے میں اڑتیس شیراوربھی ہیں۔ اس نے بتایا کہ اسے ان درندوں کے ساتھ رہتے ہوئے اسےانہی جیسے اطواراپناناپڑتے ہیں ۔ اس نے کہا کہ ان شیروں کو قید میں رکھا گیا ہے تاہم وہ انہیں بہترین ماحول اورسہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ دیکھنے والے کوکیون رچرڈ کو جوان شیروں کے درمیان رہتے اوران کےساتھ کھیلتے ہوئے بہت خوف محسوس ہوتا ہے مگروہ شیروں کے ساتھ کھیلتا اوران سے اپنا حکم منواتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024