پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کا استحکام خطے کیلئے ضروری ہے: امریکہ

21 مارچ 2009
واشنگٹن ( آن لائن ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کا استحکام خطے کیلئے اہم ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے آرمڈ سروسز کے چیئرمین سینیٹر کارل لیوین نے کانگریس کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالیہ انتظار اور دونوں ہمسایہ ممالک کو درپیش دہشتگردی کا مسئلہ جنوبی ایشیا میں حالات کی سنگینی کا مظہر ہے جبکہ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ کی طرف سے پاکستان اور افغانستان سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کیلئے قائم پینل کا پاکستان کیلئے خطیر سویلین اور فوجی امداد کی سفارش کرے گا۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق فوجی امداد میں عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلئے ہیلی کاپٹر اور دیگر اسلحہ مہیا کرنے کی بھی سفارش کی جائے گی۔
امریکہ