دنیا کے کئی ممالک میں جشن نوروز منایا گیا

21 مارچ 2009
تہران (ریڈیو نیوز) دنیا کے بہت سے ملکوں میں نوروز کا تہوار منایا گیا جو شمسی سال کے آغاز اور بہار کی آمد کا جشن ہے۔ فارسی کے اس لفظ کے لغوی معنی ’’نیا دن‘‘ کے ہیں یہ دن مغربی چین سے ترکی تک کے کروڑوں لوگ عید کی طرح مناتے ہیں۔ ایران‘ افغانستان‘ تاجکستان‘ ازبکستان‘ پاکستان‘ بھارت کے کچھ حصوں اور شمالی عراق اور ترکی کے کچھ علاقوں میں کیلنڈر سال کی ابتداء بھی ہے۔ روایات کے مطابق نوروز ہی کا دن ہے جب پہلی بار دنیا میں سورج طلوع ہوا اور درختوں پر شگوفے پھوٹے حضرت نوحؑ کی کشتی کوہ جودی پر اتری اور طوفان نوح ختم ہوا‘ نبی آخرالزمانﷺ پر نزول وحی کا آغاز ہوا اور حضرت ابراہیمؑ نے بتوں کو توڑا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں نوروز کا تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے۔
نوروز