واہگہ بارڈر پر پاکستان کا گیٹ 61 برس بعد تبدیل کر دیا گیا

21 مارچ 2009
لاہور (خبر نگار ) پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر پاکستان کا گیٹ 61 سال بعد تبدیل کر دیاگیٹ کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز میجر جنرل یعقوب خان تھے جبکہ سابق ڈی جی رینجرز حسین مہدی‘ ضلع ناظم میاں عامر محمود‘ ٹاؤن ناظم طارق ثناء باجوہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی جنہوں نے پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھی‘ یاد رہے بھارت اپنا گیٹ پہلے ہی تبدیل کر چکا ہے‘ گیٹ 25 فٹ اونجا اور 60 فٹ چوڑا ہے‘ گیٹ کے دونوں ستون پر سبز پتھر لگا ہے اور اللہ اکبر لکھا ہے جبکہ گیٹ کے ساتھ ساتھ دیوار پر 1947ء میں ہجرت کے مناظر کی پینٹنگ بھی بنائی گئی ہیں۔
گیٹ تبدیل