لاہور ( این این آئی ) امریکی قونصلیٹ کے پرنسپل آفیسر برائن ڈی ہنٹ نے ڈرون حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کو افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہئے‘ پاکستان میں سیاسی استحکام اور اس کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے بعد ہی دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکتا ہے‘ امریکہ پاکستان میں تعلیم‘ صحت سمیت تمام شعبوں میں اپنی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا‘ پاکستان میں ججز کی بحالی خوش آئند قدم ہے۔ وہ گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنما ڈاکٹر اجمل قادری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ برائن ہنٹ نے کہا کہ صرف پاکستانی عوام نہیں بلکہ میں بھی چاہتا ہوں کہ ڈرون حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے لیکن دہشت گردی کا خاتمہ بھی پاکستان سمیت پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور اس میں دی جانے والی پاکستان کی قربانیوں کو کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی درست نہیں کہ ہم عدلیہ کی آزادی کے مخالف ہیں۔ ڈاکٹر اجمل قادری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ ایسی پالیسیوں کا خاتمہ کرے گا جن کو پاکستان کی عوام پسند نہیں کرتے۔
بران ڈی ہنٹ
بران ڈی ہنٹ