اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + مانیٹرنگ نیوز) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وکلاء آپس میں اتحاد برقرار رکھیں اور عدلیہ کی حالت بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے تعاون کریں وہ جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے چیف جسٹس سے ہری پور کے وکلاء کے وفد کے علاوہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس تصدق جیلانی‘ جسٹس ناصر الملک‘ پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر زوریکار میکارتھی‘ اعتزاز احسن ‘ صفدر عباسی‘ سیکرٹری قانون آغا رفیق‘ راولپنڈی بار کے رہنما سردار عصمت اﷲ و دیگر نے ملاقات کی‘ ہری پور بار کے وفد کی قیادت کرنے والے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر سعید اختر نے ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ چیف جسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء عدالتی عملے‘ ججوں اور خود وکلاء پر نظر رکھیں اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف ثبوت پیش کریں ان کیخلاف ایکشن لیا جائے گا چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عدلیہ سے کرپشن کا خاتمہ کرکے عدلیہ کو عوام دوست اور انصاف فراہمی کے لئے مثالی بنانا ہے۔
جسٹس افتخار
جسٹس افتخار