نئی پٹرولیم پالیسی جاری‘ تیل و گیس تلاش کرنیوالی کمپنیاں آمدن کا مخصوص حصہ علاقے کی عوام پر خرچ کریں گی
اسلام آباد (ریڈیو نیوز) حکومت نے پٹرولیم پالیسی 2009ء جاری کر دی ہے‘ پالیسی کے تحت تیل و گیس کی تلاش کے لئے کام کرنے والی کمپنیاں آمدنی کا ایک مخصوص حصہ علاقے کے عوام کی بہتری پر خرچ کریں گی جس کی نگرانی قومی اسمبلی کا رکن کرے گا‘ تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں جن کو ترجیح دی جائے گی۔