نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملتی ہے تو وطن واپسی پر گرفتار نہیں ہوں گے:اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے اگر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملتی ہے تو وطن واپسی پر گرفتار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا نواز شریف کو راہداری ضمانت نہیں ملتی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پرویز مشرف کا کیس مقرر کر کے جلد سماعت کرنی چاہیے۔کہا مشرف کے کیس میں جلد سماعت کی درخواست کا معاملہ کابینہ میں آسکتا ہے، مشرف نے اپیل کی ہے تو اس کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے، پرویز مشرف کی واپسی پر قانون اپنا راستہ اپنائے گا، وطن واپسی کے لیے قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔