Waqt News
Saturday | July 02, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا
  • سی پیک: 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا. شہباز شریف
  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان
  • سپریم کورٹ: مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے، فواد چوہدری
  • انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے، نمبرز نہ ہوتے تو گھر چلا جاتا۔ حمزہ شہباز

دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے مربوط کارروائیاں ضروری ہیں

Jun 21, 2022 5:59 AM, June 21, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے مربوط کارروائیاں ضروری ہیں

پاکستان میں دہشت گرد عناصر ایک بار پھر سرگرم عمل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن ان کے استیصال کے لیے ملک کی مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پورے طرح تیار بھی ہیں اور اس سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔ ان عناصر میں سے کچھ تو بلوچستان میں تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے بارے میں ثبوتوں اور شواہد سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ انھیں بیرون ملک سے امداد و اعانت کے علاوہ اسلحہ اور تربیت بھی دی جارہی ہے، اور کچھ وہ ہیں جو ملک کے مغربی حصے میں افغانستان کے ساتھ ملحق علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔ تخریب کار عناصر کی اس دوسری قسم کی ڈوریاں بھی ہلائی تو باہر سے ہی جارہی ہیں لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ سب شرعی نظام کے قیام کے لیے کررہے ہیں حالانکہ ماضی کے واقعات سے یہ بات پوری طرح مبرہن ہوچکی ہے کہ یہ شرپسند عناصر ہیں جو عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محض اس لیے جانی و مالی نقصان پہنچارہے ہیں تاکہ بیرونی طاقتوں کے ایما پر اپنے شرپسند ایجنڈے کو فروغ دے سکیں۔

لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر دو طرح کے عناصر کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کا صفایا کررہے ہیں تاکہ ملک میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔ اسی سلسلے میں اتوار کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مکران میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کی جس کے نتیجے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے تعلق رکھنے والے چھے دہشت گرد مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے میں جو اسلحہ و گولہ بارود تھا وہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ یہ اسلحہ و گولہ بارود علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ مذکورہ کارروائی پنجگور کی تحصیل پاروم کے نزدیک وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں کی گئی جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشت گرد پنجگور کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بارودی سرنگیں بچھانے میں ملوث تھے۔

سی پیک: 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا. شہباز شریف

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کی کارروائیوں اور حالات خراب کرانے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور یہ بات بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن سدھیر یادیو کے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے پکڑے جانے کے بعد روزِ روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہیں۔ کلبھوشن یادیو پاکستانی سکیورٹی فورسز کی حراست میں اس بات کا اعتراف کرچکا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ انیلسس ونگ (را) کے ایجنٹ کے طور پر بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کو مختلف طرح کی سہولیات فراہم کرتا تھا اور اس کام کے لیے اس نے خود کو حسین مبارک پٹیل کے فرضی نام سے متعارف کرا رکھا تھا۔ اس وقت بھی بلوچستان میں علیحدگی پسندی کے نام پر جو مختلف مسلح گروہ سکیورٹی فورسز اور عام لوگوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کو کسی نہ کسی طرح بیرون ملک سے ہی مدد مل رہی ہے اور اس معاملے میں بھارت سرِ فہرست ہے۔ بھارت کی بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے کے ثبوت پاکستان بین الاقوامی اداروں کو بھی پیش کرچکا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان

اتوار کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دو علاقوں میں دہشت گرد عناصر نے تخریب کاری کی دو وارداتیں بھی کیں۔ ان میں سے پہلی واردات بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ہوئی جس میں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے خود کار اسلحے سے لیس ہو کر مندرانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ دوسری واردات شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ہوئی جہاں یوتھ آف وزیرستان نامی تنظیم کے چار عہدیداروں کو موٹرسائیکل سوار مسلح دہشت گردوں نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب کے بعد بننے والی مذکورہ تنظیم وزیرستان میں قیامِ امن کے لیے کام کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، اتوار کو ہی دریائے ٹوچی سے دو ایسے افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں بھی ملی ہیں جنھیں میر علی کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ 

سپریم کورٹ: مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے، فواد چوہدری

دہشت گردی کی یہ جتنی بھی وارداتیں مختلف عناصر کی طرف سے کی جارہی ہیں ان کے سد باب کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائیاں تو کررہے ہیں تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ان کارروائیوں کو مزید مربوط بنائے اور آپریشن ردالفساد کے تحت بالعموم پورے ملک میں اور بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں تخریب کار عناصر کی بیخ کنی کے لیے سکیورٹی فورسز کو ہر طرح کے وسائل مہیا کرے تاکہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔ اس سلسلے میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ماضی بھی کوششیں ہوچکی ہیں لیکن ایسی کسی بھی کاوش کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا، لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ ان عناصر کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے خیالِ محال پر اب کسی بھی صورت میں توجہ ہرگز مت دے اور سکیورٹی فورسز کو انھیں جڑ سے اکھاڑنے کر امن و امان قائم کرنے دے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب تک ملک میں امن و امان قائم نہیں ہوگا تب تک سیاسی اور معاشی استحکام کے ثمرات بھی عوام تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے، نمبرز نہ ہوتے تو گھر چلا جاتا۔ حمزہ شہباز

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’سب چلتاہے‘‘ کے عادی ہم لوگ

    Jul 01, 2022
  • لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا ...

    Jun 30, 2022 | 15:36
  • عثمان بزدار قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال

    Jun 30, 2022 | 14:52
  • نیا کھٹکا 

    Jul 01, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری ...

    Jul 01, 2022 | 22:55
  • سی پیک: 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا. ...

    Jul 01, 2022 | 22:19
  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان

    Jul 01, 2022 | 21:06
  • سپریم کورٹ: مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے، ...

    Jul 01, 2022 | 19:52
  • انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے، نمبرز نہ ہوتے تو گھر چلا ...

    Jul 01, 2022 | 19:47
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وقت کے ضیاع کی کسے فکر ہے!!!!!

    Jul 02, 2022
  • جناب شیخ کے فرمودات مزید 

    Jul 02, 2022
  • قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری

    Jul 01, 2022
  • نیا کھٹکا 

    Jul 01, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    Jul 01, 2022
  • 1

    عوام کی برداشت کامزید امتحان نہ لیں

  • 2

    مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی اجلاس:  چین نے تجویز مسترد کردی

  • 3

    حنا کھر کا افغانستان کے لیے نرمی کا مطالبہ

  • 4

      عوامی خدمت کے دعوے اور عالمی استحصالی نظام کا شکنجہ 

  • 5

    قیامِ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کا لوگو جاری

  • 1

    ہفتہ، 2 ذی الحج 1443ھ، 2 جولائی 2022 ء

  • 2

    جمعۃ المبارک یکم ذی الحج   ،   1443ھ،یکم جولائی 2022 ء

  • 3

    جمعرات ،   1443ھ،30 جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ہاکی اور پاک فوج

    Jul 02, 2022
  • محرومیاں بڑھانے والی عید کی خوشیاں

    Jul 02, 2022
  • بلاول بھٹو کا دورہ ایران، کئی فوائد کا حامل

    Jul 02, 2022
  • فیصلے کے خلاف اپیل بنیادی حق ہے

    Jul 02, 2022
  • شہید ِ جنگ ِ آزادی رائے احمد خان کھرل ؒ(1)

    Jul 02, 2022
  • پاک سعودی عرب، دو بااعتماد بھائی، دو سٹرٹیجک ...

    Jul 02, 2022
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ 

    Jul 02, 2022
  •  ممتازراٹھور ، کشمیری سپوت   

    Jul 02, 2022
  • ’’اتنا نازک ہے مرے شہر کے حاکم کا مزاج‘‘

    Jul 02, 2022
  • حکومتی اتحاد

    Jul 02, 2022
  • 1

    عید کی بہاریں

  • 2

    غزل

  • 3

    عطیہ خون صدقہ جاریہ

  • 4

    ’’چال‘‘

  • 5

    نئی نسل کو بھکاری مت بنائیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جواہرات رسول ﷺ

  • 2

     حکمت 

  • 3

    جواہراتِ حدیث

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    حکومت کی پالیسی

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    بال جبریل

  • 4

    نیازمانہ نئے صبح و شام پیداکر

  • 5

    فرمودہ اقبال  

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group