فوڈ اتھارٹی کا گٹکابیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون،4کیخلاف مقدمے
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنزز عدیل اسلم کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں جنرل سٹورز کولڈرنک شاپس ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور پان شاپس پر چھاپے مارے اس دوران مضر صحت کینسر کا باعث بننے والے گٹکا فروخت کرنیوالے درجنوں دوکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ چار دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے گیارہ سو سے زائد گٹکے کے پیکٹ برآمد کر لیے گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عدیل اسلم نے کہا کہ گٹکا کھانے سے منہ کا کینسر لاحق ہو سکتا ہے اس کو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔