وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی یومیہ مثبت شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک دن میں صرف 24 کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی،ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسزکی شرح 0.66 فیصدریکارڈ کی گئی، اس دوران 3627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 24 کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد نے درخواست کی کہ شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ویکسی نیشن کرائیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024