ارجنٹائن میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی ایک خاتون میں سیاہ فنگس کی تشخیص ہوئی ہے۔ارجنٹائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی ایک خاتون میں سیاہ فنگس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے،ریاست فورموسا میں مقیم مذکورہ 47 سالہ مریضہ کو ہائی بلڈ پریشر اور دوسرے درجے کی ذیابیطس کا عارضہ بھی لاحق ہے۔سیاہ فنگس کی بیماری سب سے زیادہ دماغ، ناک اور آنکھوں کو متاثر کرتی ہے ۔یہ انسان سے انسان کو منتقل نہیں ہوتی لیکن کمزور قوت مدافعت کے حامل انسانوں پر حملہ آور ہو کر پیچیدہ مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024