فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر، فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ جس انداز سے وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اجاگر کیا اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بطور چئیرمین کشمیر کمیٹی فضل الرحمن لاکھوں کی لسی پی کر گہری نیند سونے والے فضل الرحمان کے پاکستان کی خارجہ محاذ پر حاصل کردہ کامیابیوں پر واویلا انکی منفی سیاست کا آئینہ دار ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ فضل الرحمن اقتدار سے دوری کے صدمے سے دوچار ہیں۔فضل الرحمن منافقت کی علامت ہیں، جھوٹ اور گمراہی پھیلانے میں فضل الرحمن جعلی راجکماری، کنیزوں اور چیلوں کے تمام ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ جعلی مولانا اپنی ہی خماری میں مست ہیں۔