لیبیا کے سابق مقتول رہ نما کرنل معمر قذافی کے زیراستعمال رہنے والا ان کا نجی طیارہ 10 سال گراﺅنڈ رہنے کے بعد ایک بار پھر محو پرواز ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قذافی کے نجی طیارے کو دس سال قبل مسلح حملوں سے بچانے اور اس کی ضروری مرمت کے لیے فرانس بھیجا گیا تھا۔ یہ طیارہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے معیتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔لینڈنگ سے قبل جب قذافی کا نجی طیارہایئربس340 طرابلس کی فضا میں داخل ہوا تو اس نے شہر کے اہم تاریخی مقامات اور سرایا الحمرا کے اوپرنچلی پرواز کی۔ اس کے بعد یہ طیارہ معیتیقہ ہوائی اڈے پراتر گیا جہاں لیبیا کے نئے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے طیارے کا استقبال کیا۔اس موقع پر ایک بیان میں وزیراعظم الدبیبہ نے کہا کہ سابق مرد آہن مقتول کرنل قذافی کے زیراستعمال رہنے والے طیارے کوضروری مرمت کے بعد ملک واپس لایا گیا ہے۔ طیارے کی ضروری مرمت اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کے بعد طیارے کو واپس لایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرمت کی غرض سے 12طیارے دوسرے ملکوں میں ہیں جنہیں جلد واپس لایا جائےگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024