وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ پر نہ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دورہ برطانیہ کی دعوت حال ہی میں برطانوی وزیراعظم نے ٹیلیفون کال میں دی تھی۔ وزیراعظم کو آئندہ ماہ ہونیوالی پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی داخلہ، سیاسی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے باعث برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور افغانستان سے امریکی افواج کے آئندہ ماہ مکمل ہونیوالے انخلا کی بعد کی صورتحال کو وزیراعظم کا خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ے مزید بتایا کہ وزیراعظم کا رواں سال کے آخر میں برطانیہ جانے کا امکان ہے۔