کاشتکار اپنی فصلوں کو چوری کا پانی لگانے سے گریز کریں: ابرار مرتضیٰ چوہدری
لیاقت پور (نامہ نگار )کسان اتحاد تحصیل لیاقت پور کے سیکرٹری اطلاعات ابرار مرتضیٰ چوہدری نے کہا ہے کہ موگے توڑ کر پانی لگانے والے کسان اپنے رزق کی برکت بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انکی کماد اور کپاس کی فصلوں کو پندرہ دن کے بعد پانی لگ رہا ہے نہروں کی وارہ بندی کی وجہ سے بہت کم ٹیوب ویل چلانا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسان کے دماغ میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ کماد کو ہر آٹھ دن بعد پانی لگانا لازمی ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی فصلوں کو چوری کا پانی لگانے سے گریز کریں۔