زراعت پر سبسڈی سے کسان خوشحال ہوگا : محمد طارق سعید
چنی گوٹھ( خبرنگار) سب دفتر چنی گوٹھ کے زراعت آفیسر محمد طارق سعید کا کہنا تھا کہ زراعت پر سبسڈی سے کسان خوشحال ہوگا ۔کھاد بیج پیسٹی سائیڈ کی کوالٹی بہتر اور یقینی بنائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں حکومت پنچاب کے وژن کے مطابق کسانوں کو سبسڈی دینے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے اور چنی گوٹھ میں حکومت کی جانب سے کسان کارڈ کے زریعے زمینداروں کو کھاد بیج اور سپرے وغیرہ کی فراہمی کیلئے چنی گوٹھ اور طاہر والی میں پانچ کھاد سپرے ڈیلروں کو رجسٹرڈ کیا ہے جن میں ڈیلر محمد ارشد ٗچوہدری تنویر ٗچوہدری عبدالغفار اور طاہروالی میں محمد سلیم لنگاہ اور محمد نازک لنگاہ شامل ہیں جھاں پے کسان کارڈ رکھنے والے کاشتکاروں کو سبسڈی کے طور پر کھاد بیج اور سپرے ملے گی۔