انتظامیہ کی غفلت ٗبیمار جانوروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگا
چوٹی زیریں (سٹی رپورٹر) انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث چوٹی زیریں شہر میں مضر صحت لاغر اور بیمار جانوروں کے پانی ملے گوشت ڈنکے کی چوٹ پر فروخت کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیف گوشت 400 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں قصاب بیف کا گوشت550 سے 600 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر بھر میں فروخت ہونیوالی بیف اور مٹن کے گوشت کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں اور بیمار جانور کی فروخت میں ملوث قصابوں کیخلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے۔