حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کرے :عبدالغفور مغل
ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر) مثالی کاشتکار موضع قادرپورچیئرمین یوسی 335ڈبلیوبی عبدالغفورخان مغل نے کہاہے کہ حکومت وقت نے کسانوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور غلط پالیسیاں لاگو ہونے کے باعث شعبہ کاشتکاری زوال پزیر ہے اس بجٹ میں کوئی سبسڈی نہیں رکھی گئی یہ کسانوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اگر ملک وقوم کی خوشحالی چاہیے توفوری طورپرشعبہ زراعت کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔