قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے سٹار بیٹسمین بابراعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے سٹار بیٹسمین بابراعظم نے پی ایس ایل میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کرلیے، وہ یہ دونوں ریکارڈ بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ بابر اعظم لیگ کی تاریخ میں 2000 رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے، سٹار بیٹسمین نے 55 اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔کراچی کنگز کے بیٹسمین نے رواں سیزن میں 500 رنز بھی سکور کرچکے ہیں، بابر نے 10 اننگز میں 71.57 کی اوسط سے 501 رنز بنائے ہیں۔ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابراعظم کے بعد دوسرا نمبر پشاور زلمی کے کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ میں اب تک 1763 رنز بنائے ہیں۔