بھارت اور انگلینڈ ویمنزکے درمیان واحد ٹیسٹ کسی فیصلے کے بغیر ختم
ملتان (سپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ کسی فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فالو آن کا شکار بھارتی خواتین ٹیم نے ٹیسٹ کے چوتھے اور آخری روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے،سنیہ رانا نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں شفالی ورما 63 ، دیپتی شرما 54، تانیہ بھاٹیہ ناٹ آئوٹ44 اور پونم رت 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلیسٹون نے 4 اور نیٹ سکیور نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،بھارتی ٹیم کی شفالی ورما کو دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز 396 رنز کے جواب میں 231 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔