بلکسر میانوالی روڈ کے خراب حصوں کی مرمت جاری
تلہ گنگ (نامہ نگار)بلکسر میانوالی روڈ کے خراب حصوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عملہ کے مطابق گذشتہ پانچ چھ سالوں سے یہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہا تھا جب پنجاب حکومت نے یہ روڈ وفاقی حکومت کے ادارہ این ایچ اے کو ہینڈ اوور کیا تو ابتدائی طور پر بلکسر میانوالی سڑک کے زیادہ خراب حصوں کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا چنانچہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی پلاننگ کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران بیشتر خراب حصوں کی مرمت کیا گای ہے جس سے اس سڑک پر حادثات کی شرح میں کافی حد تک کمی آئی ہے این ایچ اے ک عملہ کا کہنا ہے کہ اس موسم میں کام تیزی سے جاری ہے، زیادہ خراب حصے مرمت ہونے کے بعد باقی ماندہ سیکشن کو بھی مرمت کیاجائے گا ۔