موٹروے پولیس کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ
سنجوال کینٹ(نامہ نگار) موٹروے پولیس افسران و ملازمان کی جانب سے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر خون کا عطیہ دینے کے لئے ای 35 حویلیاں ٹول پلازہ پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے تعاون سے کیمپ لگایا گیا جس میں موٹروے پولیس کے افسران و ملازمین اور موٹر وے استعمال کرنے والے دیگر شہریوں کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا کیمپ کا مقصد عوام میں انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنا تھا۔