اے سی گو جر خان کے صفائی سے متعلق اقدامات قابل تحسین ہیں ، عبدالغفور کیانی
گوجرخان (نامہ نگار)سابق سٹی ناظم راجہ عبدالغفور کیانی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرور کا شہر میں صفائی، تجاوزات کے حوالہ سے اقدام خوش آئند ہے انہیں چاہیے کہ دیگر امور پر بھی نظر رکھیں سٹریٹ لائٹ اور بعض جگہوں پر جہاں تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل استعمال ہو رہا ہے اسی طرح گوشت ودیگر اشیاء سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کرائی جائیںگائے کا گوشت ساڑھے چھ سو روپے اور بکرے کا گوشت بارہ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے ان امور پر بھی نظر رکھی جائے اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرائی جائیں۔