یکساں قومی نصاب تقاضے اور خدشات کے عنوان سے سیمینار آج ہوگا
اسلام آباد(نا مہ نگار)تنظیم اساتذہ پاکستان ،رفاہ یونیورسٹی اور نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن کے زیراہتمام یکساں قومی نصاب:تقاضے اور خدشات کے عنوان سے ایک سیمینار کاانعقاد آج بروزپیر اسلام آباد میں ہوگا۔گزشتہ روز تنظیم اساتذہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر وسیم خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ تنظیم اساتذہ پاکستان،رفاہ یونیورسٹی اور نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن کے زیراہتمامیکساں قومی نصاب:تقاضے اور خدشات کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد21جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازاور وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد ہونگے جبکہ سیمینار کی صدارت تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ محمد صادق جان کریں گے۔ بیان کے مطابق یہ سیمینار اکیس جون کو پیر کی شام چار بجے ایویکیوٹرسٹ بلڈنگ نذز میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہوگا۔