ایگزامینشن کمیشن کی غلط پالیسیوں سے اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں: ریاض تارڑ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض احمد تارڑ اور فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجاب ایگزامینش کمیشن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب حکومت اور این ایس بی کے اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں ۔امتحانات، نرسری تا ہشتم کے پیپرز اور تیاری کی آڑ میں فی کلاس تقریبا 8000 ہزار اور فی سکول تقریبا 40000 ہزار روپے سالانہ پیپرز کی تیاری کی آڑ میں ہر طالب علم کی فوٹو کاپی پر 150 تا200 روپے فی پیپر خرچہ کیا جا رہا ہے پنجاب اگزامینیش کمیشن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورے پنجاب میں ضائع ہو رہے ہیںبنک سے پرائیویٹ اداروں کے ذریعے طالبعلم بازاروں میں سرعام پیپر لے کر پھرتے نظر آ رہے ہیں۔ جس سے اربوں روپے کا ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ حکام بالا خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ایجوکیشن فوری ایکشن لے کر قوم کاکے اربوں روپے بچائے جائیں۔