حافظ آباد: ڈسٹرکٹ ڈرگز کنٹرولر نائلہ رفیق کے اعزاز میں الوداعی تقریب
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) حافظ آباد سے تبدیل ہونے والی ڈسٹرکٹ ڈرگز کنٹرولر نائلہ رفیق کے اعزاز میں الوداعی تقریب یہاں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہر قیوم چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سی۔ای۔او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اﷲثاقب تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد اختر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈرگز کنٹرولر نائلہ رفیق نے کرونا کی خطرناک لہر کے دوران ضلع حافظ آباد نہ صرف ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں بلکہ انہوںنے بے شمار کرونا کے بے شمار مستحق مریضوںکو اپنی جیب سے ادویات لیکر دیں جو کہ دکھی انسانیت سے انکا حقیقی پیار تھا۔سی۔ای۔او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اﷲنے کہا کہ محترمہ نائلہ رفیق کی جہاںبھی ڈیوٹی لگائی گئی انہوں نے اعلی کارکردگی دیکھائی۔تقریب سے چیف ایگزیکٹو افتخار حسین، سینئر نائب صدر غلام سرور، نائب صدر حافظ امانت علی نے بھی خطاب کیا۔