حافظ آباد:بدنام زمانہ منشیات فروش معظم عرف میجری گرفتار
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے بلال نے محلہ اختر ٹائون کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش معظم عرف میجری سکنہ ہردوپیپلی کو موٹر سائیکل سمیت گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی2کلو چار سو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔