نیب ،نیازی گٹھ جوڑ جلد منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے:اعظم ریاض
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے حکومتی وزیر ،مشیر شہباز شریف کے کیس میں جس طرح دبائو ڈال رہے ہیںاس سے اس فاشٹ حکومت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ایف آئی اے کا شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ طلب کرنا حکومتی دبائو کا نتیجہ ہے نیب ،نیازی گٹھ جوڑ بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے، میاں جاوید لطیف ایک محب وطن پاکستانی ہیںاورانکی رہائی کو اب عدالت عالیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان عدلیہ کو دبائو میں لانے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو غدار کہنے سے ملک وقوم کی نہ تو خدمت کی جاسکتی ہے اور نہ ہی عوام کی ہمدردیاں حاصل کی جاسکتی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔