تیل چھڑک کر جلائی جانے والی تین بچوں کی ماں دم توڑ گئی ‘ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ہربنس پورہ میں دو روز قبل خاوند کی جانب سے مٹی کا تیل چھڑک کر جلائی جانے والی تین بچوں کی ماں گزشتہ روزہسپتال میں دم توڑ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کی رہائشی 3بچوں کی ماں گڑیا بی بی کے شوہر شہزاد نے اپنے ساتھی اقبال کے ساتھ مل کراپنی بیوی گڑیا بی بی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔خاتون کو شدید زخمی حالت میںکیلئے ہسپتال داخل کرا دیاگیا تھا۔جہاں گڑیا بی بی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔ ہربنس پورہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی سلیم کی مدعیت میں شوہر شہزاد اور ساتھی اقبال کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔