انتخابی اصلاحات کے نام پر فراڈ حکومت کے نت نئے ڈراموں کا تسلسل ہے: عبدالغفور راشد
لاہور( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے نام پر فراڈ عمران حکومت کے نت نئے ڈراموں کا تسلسل ہے۔ کیونکہ حکمران کچھ ڈلیور کر نہیں سکے۔ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ہر روز نیا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں لے،جلد بازی میں ٹھونسا گیا کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔