مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا آج محکمہ اوقاف کے دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے آج محکمہ اوقاف کے دفتر کے باہر لاہور کے علمائے کرام کے ہمراہ علامتی احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر مہذب آئنی و قانونی راستے اپنا کر دیکھ چکے ہیں حکومتی وزراء سے لے کر ذمہ دار بیوروکریٹس سوائے زبانی جمع خرچ کے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات کرنے میں مکمل ناکام ہیں. تمام زمہ داران ہمارے موقف کی تائید تو کرتے ہیں تاہم مثبت عملی اقدام بجا لانے سے قاصر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمائے کرام کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔