شیخوپورہ:چودھری خرم شہزاد ورک ڈسٹرکٹ بار کے صدارتی امیدوار نامزد
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن ،چودھری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا گیا ، اس سلسلہ میں قانون دان نصیرالدین خان نیئر ایڈووکیٹ کے چیمبر میں نامزدگی کی تقریب ہوئی جس میں ممبر پنجاب بار کونسل رانا سیف اللہ خان،میاں عبدالقدوس ، میاں قیوم رشید ،عبدالمناف خان ، سابق سیکرٹری بار ملک جاوید کھوکھر، چودھری طارق چیمہ ، میاں سجاد باقر ڈوگر، خرم ریاض کاہلوں سمیت دیگروکلاء موجودتھے۔