ہر انسان کو پہلے خود کو فوقیت دینی چاہیے، اقراء عزیز
اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ ہر انسان کو پہلے اپنے خوابوں کو ترجیح دینی چاہیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اپنے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ زندگی میں ہر انسان کو پہلی اپنے خوابوں اور خوشیوں کو پورا کرنا چاہیے کیونکہ جب آپ خود خوش ہوں گے تو سب کو خوش رکھ سکیں گے ۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میںشادی کے خلاف نہیں ہوں لیکن اتنا ضرور چا ہتی ہوں کہ ہمارے معاشرے کی خواتین شادی کے بعد بھی اپنے خوابوں کو ضرور پورا کریں کیونکہ آج کے معاشرے میں ہر خواتین کا مضبو ط ہونا بہت ضروری ہے۔