قوام متحدہ نے پاکستان میں امن کی کوششوں کو تسلیم کرلیا۔ بین الاقوامی امن کیلئے کام کرنے والے ادارے نے پاکستان کو فیملی اسٹیشن قرار دے دیا۔اقوام متحدہ نے 14 جون سے پاکستان کا نان فیملی تشخص ختم کردیا جس کے بعداقوام متحدہ کے افسران اور اہلکار اب پاکستان میں اپنے خاندان کے ہمراہ رہ سکیں گے۔ اقوام متحدہ بین الاقوامی سول سروس کمیشن نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ بین الاقوامی سول سروس کمیشن نے پاکستانی مستقل مندوب کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
فیصلہ اقوام متحدہ انڈر سیکرٹری جنرل برائے تحفظ و سلامتی کمیشن کی سفارشات پر کیا گیا ہے