زعیم قادری کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ کو بھی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے: ذرائع

Jun 21, 2018 | 23:33

ویب ڈیسک

زعیم قادری صاحب کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا تھا جبکہ ان کی خواہش قومی اسمبلی کا ٹکٹ تھا اور زعیم صاحب کی اہلیہ کو بھی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے خواتین کی مخصوص نشتوں پر .

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہود زعیم قادری سے پریس کانفرنس 24 گھنٹے کے لیے موخر کرنے کی درخواست کرتے رہے جبکہ انہیں قومی اسمبلی کی بجائے صوبائی اسمبلی کی نشست پرالیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے تمام آفرز مسترد کردیں. خواجہ سعد رفیق میڈیا کے سامنے بھی زعیم قادری کو منانے کی کوششیں کرتے رہے لیکن تمام حربے آزمانے کے بعد انہیں خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں