زعیم حسین قادری کو منانے کی کوشش کریںگے،سمجھ نہیں آتا حمزہ شہبازکو کیوں ٹارگٹ کررہے ہیں :رانا مشہود
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ زعیم قادری جلد بازی میں فیصلہ کرگئے ہیں،زعیم قادری پارٹی کی پہچان ہیں،انہیں منانے کی کوشش کریں گے،فیصلے سب کی مشاورت سے ہوئے،سمجھ نہیں آتا کہ زعیم قادری حمزہ شہبازکو کیوں ٹارگٹ کررہے ہیں؟کچھ باتیں ایسی ہیں جووقت پرسامنے آئیں گی۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم حسین قادری کی پارٹی ٹکٹ کے معاملے پرناراضگی اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے اعلان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زعیم قادری جلد بازی میں فیصلہ کرگئے ہیں۔زعیم قادری پارٹی کی پہچان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ میں فیصلے سب کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔سمجھ نہیں آتا کہ زعیم قادری حمزہ شہبازکو کیوں ٹارگٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زعیم قادری کی پارٹی کیلئے بہت خدمات ہیں۔۔رانا مشہود نے کہا کہ کچھ باتیں ایسی ہیں جووقت پرسامنے آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ زعیم قادری این اے 133سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔صوبائی حلقے سے الیکشن لڑنے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ٹکٹ کس کودینا ہے یہ پارٹی کاحق ہوتا ہے۔۔زعیم قادری کے تحفظات قیادت کے سامنے رکھیں گے۔۔زعیم قادری کودوبارہ منانے کی کوشش کریں گے۔