پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یہاں کوئی ٹکٹ والا آئے یا آزاد امیدوار اس کوشکست ہوگی،میرے سیاسی مخالفین اس حلقے میں ایک چھوٹی سی جلسی بھی نہیں کرسکے،اقتدار میں آکرجیبیں بھریں ،نہ ہی کوئی فیکٹری یا پٹرول پمپ لگایا، ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔انہوں نے روات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین کا اس حلقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میرے سیاسی مخالفین اس حلقے میں ایک چھوٹی سی جلسی بھی نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی ٹکٹ والا آئے یا آزاد امیدوار اس کوشکست ہوگی۔واحد شخص ہوں جومسلسل 8 بار رکن قومی اسمبلی کا بنا ہوں۔۔چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں کبھی کسی کوانتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔انہوں نے واضح کیا کہ اقتدار میں آکر اپنی جیبیں نہیں بھریں۔اقتدار کواپنی یا اپنے خاندان کی جیبیں بھرنے کیلئے استعمال نہیں کیا۔اقتدار میں آکرکوئی فیکٹری یا پٹرول پمپ نہیں لگایا۔میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024