ایک کروڑنوکریوں کا اعلان کرنے والے بتائیں خیبرپختونخوا میں کتنی یونیورسٹیاں اورڈیم بنائے :احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال لمحہ فکریہ ہے،مسلم لیگ ن نے ملک کو اندھیر وں سے نکال کر ابھرتی ہوئی معیشت میں تبدیل کیا۔ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام خیبر پختونخوا کے عوام کا دھوکا دیا اور اب ایک کروڑ نوکریاں اور 100دن کا پلان دوسرا ڈرامہ ہے۔ جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفر نس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور سابق وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلے 66سالوں میں 18ہزار میگا وارڈ بجلی پید کی گئی تھی جبکہ (ن)لیگ کی حکومت نے 4سال میں 10ہزار میگا وار ڈ بجلی پید ا کی ہے۔ مختلف ترقیاتی پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور سڑکوں سمیت پانی کے منصوبے مکمل کیے۔ملک میں 45ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام کیا۔ 17500 کلومیٹر سڑکوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا.ان کا کہنا تھا کہ ویژن 2025 پاکستان کو خطے کا مرکز بنا دے گا۔ اب پاکستان کو صنعتی معیشت میں تبدیل کرنا ہے, صنعتی معیشت بننے کے لیے توانائی کے منصوبے بہت ضروری ہے۔ عمران خان کے پی کے میں یونیورسٹی نہ بنا سکے،وفاقی حکومت نے یونیورسٹیاں اور کیمپس قائم کیے۔بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کے پاس کے پی کے میں یونیورسٹیاں بنانے کے سوال کا کوئی جواب نہ تھا۔عمران خان سوالوں کے جواب میں کہتے ہیں میں فیس بک پر بہت مقبول ہوں۔وفاقی حکومت نے فاٹامیں یونیورسٹی شروع کی۔ ملک کے مختلف حصوں میں 45نئی یونیورسٹیاں اور کیمپس بنائے۔نوجوانوں کے چیمپئین بننے والے عمران خان نے کے پی میں نوجوانوں کے لیے کچھ نہ کیا۔