کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور 100انڈیکس میں 644پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ۔تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید منفی رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 644پوائنٹس کی کمی کے بعد 42ہزار 358پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران 15کروڑ 37لاکھ 19ہزار 210شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7ارب74کروڑ37لاکھ 91ہزار475روپے تھی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024