پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے بعد اب آزاد امیدواروں کے ہم خیال گروپ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں اور وہ ایک آزاد پینل کےلئے کوشاں ہیں ،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چوہدری نثار الیکشن میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے والے ہیں۔ مقامی نیوز ویب پورٹل کے مطابق آزاد امیدوار عاصم نذیر این اے 105 سے ن لیگ سے ٹکٹ مانگ رہے تھے تا ہم ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں انہوں نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لی ہیں اور اس کے بعد ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار سے رابطہ کیا ہے ۔ چوہدری نثار نے آزاد امیدواروں کے ہم خیال گروپ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔یاد رہے چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے ساتھ 35سالہ رفاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024