ملتان میں قومی اسمبلی کےحلقہ ایک سو چوون کے کھلاڑی اپنے کپتان سے سخت ناراض ہیں۔ خان کی رہائشگاہ کے باہر چوتھے روز بھی ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ملتان سے آئےاحمد حسین کےساتھیوں کا کہنا تھا کہ اگر سکندر حیات بوسن کو ٹکٹ ملا تو تحریک انصاف یہ سیٹ ہار جائے گی، مظاہرین کہتے ہیں سکندر بوسن کادعویٰ ہے کہ انہیں ٹکٹ مل گیا ہے جس پر عمران خان کی فوری تردید یا تصدیق درکار ہے۔
مظاہرین کاکہنا تھا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات کی شنوائی نہیں ہوتی ہم یہاں سے جانے والے نہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024